خضدار(ڈیلی آوازٹائمز)ترجمان نیشنل پارٹی خضدار نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ کے پھوپھی زاد، بزرگ اور معزز شخصیت واجہ عبدالغفور کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے بزدلانہ اور افسوسناک واقعات معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے اور امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ترجمان نے کہا کہ بزرگ شخصیات اور معزز شہریوں کو نشانہ بنانا نہ صرف قابلِ مذمت عمل ہے بلکہ یہ بلوچ روایات، سماجی اقدار اور انسانی اصولوں کے بھی سراسر منافی ہے۔ ایسے واقعات عوام میں بے چینی پیدا کرتے ہیں اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ضلعی ترجمان نے واجہ عبدالغفور اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اپنی حفاظت میں رکھے، علاقے میں امن و امان قائم رہے، اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے
اہم خبریں
کوئٹہ، پولیس کی بڑی کاروائی، 2 سنیچرز گرفتار، موبائل فون، نقدی، مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں، صدر مملکت
حب، صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا
صحبت پور،عوامی پریس کلب کے نائب صدر قتل
شہدا پولیس کے خاندانوں کی معاونت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعظم
خاران، امن و امان کی صورتحال کے باعث شہر کے تمام اہم بینکس ریڈ زون منتقل کرنے کا فیصلہ
خضدار، رکنِ صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ کے رشتہ دار واجہ عبدالغفور کی رہائش گاہ پر مسلح حملہ، نیشنل پارٹی کی شدید مذمت
حب، کراچی کا رہائشی نوجوان حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق
کراچی، یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے ٹوٹی پھوٹی سڑک شہریوں کے لیے عذاب بن گئی
ضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI)ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعات






