قلعہ عبداللہ (ڈیلی آواز ٹائمز/جمعہ خان کاکڑ)قلعہ عبداللہ میںدوخاندانوںکے درمیان 24 سال سے جاری قبائلی دشمنی ختم، صلحہوگئی تفصیلات کے مطابق
قلعہ عبداللہ میں غبیزئی قوم کی ذیلی شاخ اعوان زئی کے دو خاندانوں کے درمیان 24 سال سے جاری قبائلی دشمنی آج اختتام پذیر ہو گئی۔ دونوں خاندانوں کے درمیان صلح قبائلی روایات کے مطابق مکمل کی گئی، جس کے بعد برسوں پرانی رنجش دوستی اور بھائی چارے میں بدل گئی۔
یاد رہے کہ اس دشمنی میں محراب خان کے والد امان اللہ خان قتل ہوئے تھے۔ گزشتہ چوبیس سال کے دوران مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات نے کئی مرتبہ صلح کی کوششیں کیں، تاہم کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
چند ماہ قبل وزیر خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے دونوں فریقین سے مسلسل ملاقاتیں کرکے انہیں صلح پر آمادہ کیا۔ کمیٹی کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں آج نورک کیمپ سے محمد لعل آکا کے گھر سے ننواتے قلعہ عبداللہ پہنچے، جہاں باقاعدہ طور پر صلح کی تمام رسومات ادا کی گئیں۔
علاقے کے عوام نے وزیر خان اور ان کی کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کے ذریعے قبائلی دشمنیوں کا خاتمہ اور علاقے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔
رپورٹ: ڈیلی آواز ٹائمز، قلعہ عبداللہ






