کوئٹہ، قائد آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، 2 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد، 2 ملزمان گرفتار کرلئے، ایس، ایچ، او کامران بھٹی

کوئٹہ(ڈیلی آواز ٹائمز/کرم خان) قائد آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، 2 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد، 2 ملزمان گرفتار کرلئے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، قائد آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، 2 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد، 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی قائد آباد علی رضا کی نگرانی، ڈی ایس پی اسحاق علی چنگیزی اور ایس ایچ او قائد آباد کامران بھٹی کی سربراہی میں قائد آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے دیگر جرائم اور ساتھیوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

کوئٹہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں