تمپ(ڈیلی آواز ٹائمز/ چاکر صدیق بلوچ) ڈپٹی کمشنر تمپ برکت بلوچ کی زیرِ صدارت محکمہ زراعت کی جانب سے کسان کارڈز کی تقسیم کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا۔
اس موقع پر محکمہ زراعت کے ڈسٹرکٹ آفیسر غلام جان اور تحصیل تمپ کے انچارج فیروز بلوچ سمیت متعلقہ افسران و اہلکار موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر برکت بلوچ نے کسان کارڈز کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کسان کارڈز کی تقسیم شفاف، منظم اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے تاکہ ضلع تمپ کے مستحق کسان حکومتی سہولیات اور زرعی مراعات سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تمپ شے حق حیات بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر مند حسن میروانی بھی موجود تھے۔






