حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)تفصیلات کے مطابق حب کے حاجی عبدالستار محلہ نیو بلوچ کالونی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن اور ایس ایچ او بیروٹ تھانہ عطاء اللہ جاموٹ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی آفیسر حیدر علی بلوچ کی زیرِ نگرانی TCF کے سامنے اسنیپ چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے کاغذات، بغیر کاغذات چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت امن و امان کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کی چیکنگ کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی آفیسر حیدر علی بلوچ نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور علاقے میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسنیپ چیکنگ کا مقصد علاقے میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانا، مشکوک افراد کی نگرانی اور بغیر کاغذات گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی نشاندہی کرنا ہے۔شہریوں نے ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن، ایس ایچ او بیروٹ تھانہ عطاء اللہ جاموٹ اور ڈپٹی آفیسر حیدر علی بلوچ کی جانب سے امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اسنیپ چیکنگ کے اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔








