ٹنڈو محمد خان(ڈیلی آواز ٹائمز/ظہیرخان جنجوعہ) تھانہ سٹی پولیس کاایکشن، ایک ملزم زخمی حالت میںگرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد تفصیلات کے مطابق
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان کا دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ اپنے تھانہ کی حدود نظرپور لنک روڈ پر کرمنلز سے سامنا۔
واردات کے ارادے سے کھڑے مسلحہ ملزمان نے گشت پر معمور پولیس پارٹی پر گرفتاری کے خوف سے جان لیوا فائرنگ کی.
پولیس کی بہتر حکمت عملی اور اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
زخمی ملزم کے پاس سے ایک ٹی ٹی پسٹل 30 بور اور ایک ہنڈا CD-70 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد اور ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی جاری ہے.
ہسپتال لائے گئے زخمی ملزم کی شناخت غلام نبی عرف گلابی ولد دادو بردی کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی متوقع ہے جو مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کیا جا رہا ہے۔
تاہم ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے.
گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان پہ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔








