ڈیرہ مراد جمالی، تھانہ میر حسن کی حدود میں امن و امان کا قیام اور عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ایس ایچ او شاہن سولنگی

ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی آوازٹائمز)ایس ایچ او تھانہ میر حسن شاہن سولنگی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے گشت کے نظام کو مزید مثر بنایا گیا ہے جبکہ تھانہ کے حدود کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی نگرانی اور موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ایس ایچ او میر حسن شاہن سولنگی نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشتبہ شخص کی اطلاع فوری طور پر پولیس اسٹیشن کو دیں عوامی تعاون سے ہی جرائم کی روک تھام اور پائیدار امن کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں