امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے،وزیراطلاعات

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ،امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے،افواج پاکستان کی قیادت اور شہدا کے خلاف بیرون ملک غلیظ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،پاکستان دشمن ایجنڈے اور اس کے آلہ کاروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،پاکستان کے معاشی، دفاعی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کا مشن ہے،کوئی غدار، سازشی اور فارن ایجنٹ اپنے جھوٹ، فریب، دھوکے اور پراپیگنڈے سے ہر مرتبہ اور ہر کسی کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتا۔

بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی غدار، سازشی اور فارن ایجنٹ اپنے جھوٹ، فریب، دھوکے اور پراپیگنڈے سے ہر مرتبہ اور ہر کسی کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ملٹری ایڈ رکوانا پاکستان دشمن ایجنڈے کا 9 مئی ہے،امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاشی، دفاعی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کا مشن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اربوں روپے کی فارن فنڈنگ اسی مشن کیلئے کی گئی،اسی فارن فنڈنگ سے ملک کے اندر اور باہر میڈیا مہم چلائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ سے سوشل میڈیا نیٹ ورک بنایا گیا جس کے ذریعے پاکستان کے آئینی و دفاعی اداروں، ان کی قیادت کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی قیادت اور شہدا کے خلاف بیرون ملک غلیظ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،پاکستان دشمن ایجنڈے اور اس کے آلہ کاروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں