سوات میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ، 2 اہلکار پولیس شہید، مسلح افراد فرار

سوات (روزنامہ آواز ٹائمز)سوات مینگورہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شہید ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پولیس نے بتایا کہ سوات مینگورہ میں نا معلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔
محکمہ پولیس کے پبلک ریلشن افسر کے مطابق مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بینک کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔بتایا کہ گیامسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ اپریل کے اوئل میں کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں