وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا،وفاقی بجٹ کی منظوری دی جائیگی

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ سے پہلے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس (آج) جمعہ کو طلب کرلیا جس میں وفاقی بجٹ 2023-24 کی منظوری دی جائیگی۔وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس (آج)جمعہ کی صبح ایوانِ وزیراعظم میں ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ تقریباً 14 ہزار ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ کریگی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز پر غور ہوگا۔
وفاقی کابینہ سے ترقیاتی بجٹ اور ترقیاتی اسکیموں کی بھی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ سے 2709 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کیلئے426 ارب، کے پی کیلئے 268 ارب روپے کی منظوری دی جائیگی جبکہ سندھ کیلئے 617 ارب اور بلوچستان کیلئے 248ارب روپے کی منظوری شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں