کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث بڑی مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ایک مرتبہ پھر مثبت انداز میں ہوا، دن کے آغاز میں انڈیکس 116.93 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 456.25 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 41686.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.08 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 10 لاکھ 54 ہزار 90 شیئرز کا لین دین ہوا۔مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔






