اوتھل(روزنامہ آواز ٹائمز) شہر اور نواحی علاقوں میں مچھروں کی بہتات،لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی،لوگ راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبو،بڑے پیمانے پر ملیریا پھیلنے کا اندیشہ، بارہاپرنٹ و سوشل میڈیا پر نشاندہی کے باوجود کوئی نوٹس لینے والا نہیں، ملیریا کنٹرول پروگرام کے ذمہ داران خواب خرگوش میں محو۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کا صدر مقام مچھروں کی یلغار کی لپیٹ میں ہے.اوتھل شہر اور نواحی علاقوں میں مچھروں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے
.مچھروں کی بہتات کی وجہ سے شہری راتیں جاگ کر گزارتے ہیں اور معصوم بچے ساری رات بلکتے رہتے ہیں۔اگر اس کا تدارک اور فوکنگ اسپرے نہ ہونے سے شہری ملیریا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہورہے ہیں. اس ضمن میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر نشاندہی بھی کی جاچکی ہے. مگر کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے.محکمہ ہیلتھ اور ملیریا کنٹرول پروگرام لسبیلہ کے ذمہ داران نے بھی چپ سادھ رکھی ہے. اگر بروقت مچھر مار ادویات کا اسپرے نہ کرایا گیا تو شہر میں بڑے پیمانے پر ملیریاپھیلنے کا اندیشہ ہے






