کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈاکر 287 روپے 97 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 5 روپے کمی کیساتھ 300 روپے پر آگئی۔






