بلوچستان کو ڈیجیٹل کرنا میر عبد القدوس بزنجو کا وژن ہے،مٹھا خان کاکڑ،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) مشیر اطلاعات بلوچستان مٹھا خان کاکڑ اور ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ڈیجیٹل کرنا وزیراعلی بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کا وژن ہے، لینڈ ریونیو مینجمنٹ ہونے سے اراضی محفوظ اور تنازعات کا خاتمہ ہوگا، گوگل کے ساتھ بلوچستان کے 3 ہزار طلباء کے لئے اسکالر شپس کا معائدہ کیا ہے،ورلڈ بینک کے تعاون سے افرادی قوت بڑھانے کے اہم منصوبے لائیں گے،حکومت بجٹ میں مالی مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کرے گی،ریکوڈک 2028 میں آپریشنل ہونے کے بلوچستان مالی طور پر خودمختار ہوگا،آنے والی نسلیں وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کو دعائیں دی گیں،بغیر ثبوت کے الزامات کا جواب دینا ممکن نہیں ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ مشیر اطلاعات بلوچستان مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کے وژن کے مطابق گوادر، پشین، جعفر آباد اور کوئٹہ میں ڈیجیٹل سہو لیات فراہم کی جائیں گی جس میں فرد رجسٹری، نقشہ جات، لینڈ ٹیکس، کولیکشن ایس ایم ایس نادراسروس وغیر شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی قیادت میں حکومت بلو چستان کا گوگل کے ساتھ ایک اہم معاہد ہوا ہے جس کے تحت بلو چستان کے 3ہزار نوجوانوں کو اسکالر شپس دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ چند سالوں میں آئی ٹی کی تعلیم کو عام کر دیں گے،لینڈ ریکارڈ کا ڈیجیٹل ہونے ارضیات محفوظ اور تنازعات میں کمی رو نماء ہو تی ہے اور معاشی تر قی، تجارت، زراعت میں بھی اضافہ ہوگا،بندوبست ارضی کو آگے بڑھنا نے کے لئے جی آئی ایس کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بلو چستان نے فلا حی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ماہ رمضان میں ایک لاکھ لوگوں کو راشن فراہم، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد ی سر گرمیوں میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں جیسے ہی پیسے آنا شروع ہوں گے وزیر اعلیٰ بلو چستان تر قیاتی کاموں کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلو چستان رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں کے عوام کو لینڈ مینجمنٹ کی مدد سے درپش مسائل کولینڈ ریونیو مینجمنٹ کے نظام سے حل کیا جائے گا، بلوچستان کو ڈیجیٹل بنانا وزیراعلی کا وژن ہے لینڈ ریونیو مینجمنٹ نظام بھی اسی وژن کی کھڑی ہے عوام کو آن لائن سسٹم مہیا کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ یوتھ کو آئی ٹی کی سہولیات سے مستفید بھی کرنا ہے اور انہیں ٹرین بھی کرنا ہے گوگل کے ساتھ بلوچستان کے 3 ہزار طلباء کو اسکالر شپ کا معائدہ کیا ہے جس پر گول کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک سے قرضوں کی بنیاء پر چند پروجیکٹس متعارف کروائیں جس سے ہیومن ڈویلپمنٹ ہو،ورلڈ بینک کے تعاون سے افرادی قوت بڑھانے کے اہم منصوبے لائیں گے جس سے ہیومین ڈویلپمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں