روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی، انٹر بینک میں ڈالر سستا

کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 25 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 73 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 291 روپے پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں