سبی میں شدید گرمی کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 کی حالت غیر ہوگئی

سبی(روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان کے علاقے سبی میں شدید گرمی کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 کی حالت غیر ہوگئی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اسی طرح سبی کا درجہ حرارت چھتالیس سنٹی گریڈ کو پہنچ گیا گرمی لگنے کے باعث متعدد افراد کو سیول ہسپتال منتقل کیا گیا ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر رفیق مستوئی کے مطابق شدید گرمی اور لو کی وجہ سے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ ہیٹ ویو کے باعث 12 افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا جن میں سے ایک شخص انتقال کرگیا جبکہ دیگر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں