بیلہ سے کراچی جانے والی مسافر بس،موٹر سائیکل میں تصادم،ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

اوتھل(روزنامہ آواز ٹائمز) بیلہ سے کراچی جانے والی مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بیلہ سے کراچی جانے والی مسافر بس الفاروق نمبرJV. 770 اور موٹر سائیکل میں ٹیارہ کے قریب تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں بس ڈرائیور نبی بخش ولد گل محمدقوم خاصخیلی سکنہ گدور بیلہ، موٹر سائیکل سوار عبدالغفور ولد جمہ خان قوم خاصخیلی سکنہ لاکھڑا زخمی ہوگئے جبکہ شدید زخمی تاج محمد ولدمحمد رمضان قوم خاصخیلی سکنہ لاکھڑا کو جنہیں مرک 1122 ٹیارہ سینٹر نے ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ٹراما سنٹر ریفر کر دیا تھا۔لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں