کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) قلعہ سیف اللہ میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں سیلابی ریلے میں ڈوب جا نے کے باعث عبد الستار نا می شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔






