ہرنائی(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شنہ شیلہ کے قریب ویگو گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزہرنائی کے علاقے ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ شنہ شیلہ کے مقام پر ویگو گاڑی کلٹی ہو کر حادثے کاشکار ہو گئی گاڑی میں سوار 6 بندے زخمی۔ زخمیوں میں روح اللہ ولد انور علی، نعیم اللہ ولد خیر محمد، نیک محمد ولد حیات اللہ، بلال ولد نذر محمد، نثار احمد ولد نذر محمد، جمیل احمد ولد ولی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔






