مستونگ(روزنامہ آواز ٹائمز)ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کوئٹہ سے واشک جارہی تھی کہ قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ ایریا میں ریکی بوز کے قریب اچانک موٹر سائیکل گاڑی کے سامنے آنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ ڈپٹی کمشنر واشک منیر کاکڑ معمولی زخمی ہوگئے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ موقع پر پہنچ کر انہیں طبی امداد کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔






