باجوڑ حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)داعش نے باجوڑ خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ دھماکے کے ایک اورزخمی کے انتقال کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 55ہوگئی ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم نے بتایا کہ 25سالہ راحت اللہ آئی سی یو میں داخل تھا، آئی سی یو میں داخل ایک اور زخمی کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ رات مزید 5زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اب ہسپتال میں کل 20زخمی زیر علاج ہیں۔ادھر باجوڑ میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش خیبرپختونخوا نے قبول کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں