کراچی (روزنامہ آواز ٹائمز) معروف اداکار آغا علی نیوز چینل پر طلاق کی خبر دیکھنے کے بعد لاجواب ہوگئے۔ آغا علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ایک ٹی وی چینل کے نیوز بلیٹن سے حاصل کی گئی ایک ویڈیو تھی جس میں نیوز اینکر بتاتی ہیں کہ دنیا میں ایک خاتون ایسی بھی موجود ہے جو کہتی ہے کہ میرا شوہر مجھے بہت پیار کرتا ہے، تحفے تحائف دیتا ہے، ناراض نہیں ہوتا، ڈنٹتا نہیں ہے اور تو اور گھر کے کام جیسے جھاڑو پوچھا کرنا، برتن دھونا یہ سب کچھ خوشی خوشی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اب ان سے تنگ آ گئی ہوں اور مجھے ان سے طلا ق لینی ہے۔ اس انوکھے کیس پر اداکار آغا علی نے کہا کہ میں لاجواب ہو گیا ہوں، اس واقعے پر کیا کہوں کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔






