کراچی (روزنامہ آواز ٹائمز) معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو نصیحت کی ہے کہ اپنے ذاتی معاملات کبھی سوشل میڈیا پر لا کر دوسرے لوگوں کو مداخلت کا موقع نہ دیں۔ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھنے کا عمل ساری زندگی ہی جاری رہتا ہے۔ انہوں نے کہا میں اکثر محبت کے معاملے پر کشمکش کا شکار ہوجاتی ہوں میری بہت سی باتیں ہاں یا ناں میں پھنسی رہتی ہیں تاہم ایک واحد چیز ایسی ہے جس کے لیے میری ہاں یقینی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ کو کبھی بھی اپنے زندگی کے معاملات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرنا چاہیے وگرنہ آپ لوگوں کو خود اپنی زندگی میں دخل اندازی کرنے کی اجازت دیدیں گے۔






