آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے بیٹھنا آئین کی پامالی ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے بیٹھنا آئین کی پامالی ہے۔ آصف علی زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے دو خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے ، اب وہ جمہوری اداروں پر بھی قابض ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہے، ہمارے پاس الیکٹورل کالج میں مطلوبہ اکثریت پوری تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے عہدے اہلیت کو دیکھے بغیر اور جمہوری اقدار کے بغیر بانٹے۔ قبل ازیں رہنما پی ٹی آئی علی ظفر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا صدارتی الیکشن متنازع ہے، اس کے باوجود انتخابی عمل میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کو دی جاتی ہیں تو پھر الیکشن دوبارہ کرانے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں