احمد پور سیال، یومِ دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

احمد پور سیال(آصف مجید سبحانی بیوروچیف ڈیلی آواز تایمز)تقریب کے بعد میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ سے مصطفےٰ حسینی چوک تک ایک پرعزم ریلی نکالی گئی، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی اور تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر، مسلم لیگ ن کے ضلعی کوارڈینیر امیر عباس خان سیال، چیف آفیسر قاسم بشیر، ایم او ایم سی عمران نیازی، تحصیل کے تمام محکموں کے سربراہان، سول سوسائٹی کے نمائندگان، گڑھ مہاراجہ پریس کلب کے عہدیداران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع ہمیں وطن کی خاطر دی گئی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، اور پاکستان کی سالمیت و خودمختاری کے لیے پوری قوم ایک ہے۔ اس موقع پر امیر عباس سیال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر وطن کا دفاع کیا، اور آج ہم انہی کی بدولت فخر سے سر اٹھا کر جی رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں