جھنگ(ڈیلی آواز ٹائمز/آصف مجید سبحانی) حکومت پنجاب کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل کے فوری ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی ہر درخواست پر قانون و ضابطے کے مطابق فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کیسز کی پیش رفت سے متعلق باقاعدہ فالو اَپ رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو غیر ضروری تاخیر اور دفتری پیچیدگیوں سے بچانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز تک پہنچنے سے پہلے ہی حل کرنا ہے۔ حکومت پنجاب عوامی خدمت، شفافیت اور فوری ریلیف کے ویژن پر عمل پیرا ہے، جبکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
اہم خبریں
جھنگ، شہریوں کی شکایات اور مسائل کے فوری ازالے کا سلسلہ جاری ہے،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین
احمدپورسیال میں ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج، ہائی ایس کوچز کھڑی کر دی گئیں
حب میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
حب جام کالونی وارڈ نمبر 4 بنیادی سہولیات سے محروم، علاقہ مکین مسائل کے حل کے منتظر
گڈانی، کھلے سمندر میں کشتی الٹنے سے 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیا
نیو بلوچ کالونی میں حب امن کمیٹی کا پروقار اجتماع سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات کی بھرپور شرکت
کوئٹہ، شالکوٹ پولیس کی کاروائی، مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا، ایس، ایچ، او عادل شاہ
پشین تین ہفتے قبل مبینہ طور پر لاپتہ کمسن بچہ کوئٹہ سے بازیاب، والدہ کے حوالے
ملک بھر کے شیشہ کیفوںکے حوالے سے اہم خبر آگئی
جھنگ، اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایت و مسائل کا ازالہ جاری






