ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پر دبائوکا امکان نہیں،محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کئے جائیں گے، چین سرمایہ کار پانڈا بانڈز سے مستفید ہوں گے،چین دنیا کی دوسری بڑی بانڈ مارکیٹ ہے،ابتدائی طور پر 250 سے 300 ملین ڈالر کے بانڈز جاری کئے جائیں گے، بعدازاں پانڈا بانڈز کے حجم میں اضافہ کیا جائے گا،کیش بیلنس بہتر ہے، حکومت تمام قرض بروقت ادا کرے گی، وزیر خزانہ نے کہاکہ معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہماری سمت درست ہے۔ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پر دبائوکا امکان نہیں ہے،امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی، پاکستان کم از کم تین سال کے لئے آئی ایم ایف پروگرام لے گا،اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں