اسلام آباد سے کمسن بچہ لاپتہ

ترنول سے کمسن بچہ لاپتہ، اہل خانہ کی عوام سے تلاش میں تعاون کی اپیل ،اسلام آباد کے علاقے تھانہ ترنول کی حدود سے ایک کمسن بچہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور شہریوں سے بچے کی تلاش میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق ایم ہادی ولد فرید حماد گزشتہ روز شام تقریباً 6 بجے مدرسے سے نکلا تھا، تاہم اس کے بعد سے وہ گھر واپس نہیں پہنچا اور اس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
لاپتہ بچے کی شناخت کے مطابق وہ تصویر میں سفید/کریم رنگ کا کرتا اور گہرے سبز رنگ کی ٹوپی پہنے ہوئے ہے۔
اہل خانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو یہ بچہ کہیں نظر آئے یا اس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں ۔ شکریہ ڈیلی آواز ٹائمز اسلام آباد
رابطہ نمبر:
0312-1542692
0313-7244383

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں