اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

نیویارک(روزنامہ آواز ٹائمز)اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور ہو گئی۔پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بیحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی ہے۔قرارداد میں قرآن پاک کی بیحرمتی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے قرارداد میں ریاستوں پر مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قوانین اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعے پر پیش آیا تھا۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس میں سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے اپنے خطاب میں زور دیا تھا کہ تمام اسلامی ممالک قرآن پاک اور پیغمبر اسلامؐکی توہین کے واقعات کی روک تھام کے لیے اجتماعی اقدامات کریں۔اجلاس میں پاکستان، اردن، انڈونیشیا، ملائیشیا، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، بحرین سمیت رکن ممالک کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں