انٹر بینک میں امریکی کرنسی کا ریٹ گرنے لگا

کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کا ریٹ گرنے لگا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 287 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں