دبئی( روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد /روحان شاہ ) پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ا۔ دبئی میں ہونے والے اے سی سی انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان ٹیم نے بھارت کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیلئے بلا دی۔ بھارت نے 259 رنز بنائے، جن میں ادرش سنگھ 62، ادے شرن 60 اور سچن دھاس 58 رنز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے بولر محمد ذیشان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عامر حسین اور عبید شاہ نے ہر ایک کو 2-2 وکٹیں دیں۔ پاکستان نے 260 رنز کا ہدف 47 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ اذان اویس نے شاندار سنچری کے ساتھ 105 رنز اور سعد بیگ نے 68 رنز کے ساتھ میچ جیتا۔ اذان اویس کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ ملی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو بھی شکست دی تھی۔






