سری لنکا(روزنامہ آواز ٹائمز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں انڈیا نے پاکستان کو 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔357 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی 32 ویں اوور 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کرنے کے لیے نہیں آئے۔پاکستانی بیٹسموں کو انڈین لیفٹ آرم لیگ سپنر کلدیپ یادو نے تگنی کا ناچ نچایا۔کلدیپ نے آٹھ اوورز میں 25 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گری جب امام الحق آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا






