اوتھل پولیس کی کارروائی، ہائی وے ڈکیت گینگ کے پانچ سرگرم ارکان گرفتار، اسلحہ اور سگنل جیمر برآمد

اوتھل(آوازٹائمز) اوتھل میں ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی ہدایت پر ایس ایچ اواوتھل یار محمد کی کمانڈو کارروائی کامیاب رہی۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل پر سخت اسنیپ چیکنگ کی۔دورانِ چیکنگ ایک آلٹو کار (رجسٹریشن نمبر AKW-541) کو روکا گیا، جس میں ہائی وے ڈکیت گینگ کے سرغنہ شیر محمد عرف شیرا اور دیگر چار سرگرم ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پسٹل بمعہ میگزین، دو عدد زندہ کارتوس، ایک سگنل جیمر، تین سگنل جیمر کے اینٹینا اور ایک کنیکٹنگ پن برآمد کیے گئے۔پولیس کے مطابق یہ گینگ خضدار، حب، اوتھل اور لسبیلہ کے علاقوں میں گاڑیوں کی چھینت کاری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 117/2025 درج کیا گیا ہے جبکہ سرغنہ شیر محمد عرف شیرا کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ اوتھل پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں