ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی

اسلام آباد : اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے۔ اگر ہمارے تہران کے ساتھ تعلقات واشنگٹن کے مفاد میں نہیں تو یہ اس کا اپنا درد سر ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالے کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات 70 دہائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں