فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتے کیوں کہ ان کی سیاست علیحدہ ہے، پی ٹی آئی ایک فتنہ ہے،پبلک کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا، ا تحادی حکومت کیلئے تمام معاملات اچھے طریقے سے طے ہوں گے،میاںشہباز شریف نے 13جماعتوں کے اتحاد 16ماہ حکومت کی اب صرف تین جماعتیں ہیں، مولانا فضل الرحمان کو ہم منانے کی بھرپورکوشش کرینگے امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے ،۔ان خیالات اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام خصوصی میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خاںنے کہا کہ وفاقی حکومت کے بڑے عہدوں کے بارے میں کچھ چیزیں طے ہونے کے بعد پبلک ہوگئیں اور کچھ نہیں ہوئیں ایسے سلسلہ میں جماعتوں کی جانب سے اسحاق ڈار اور مراد شاہ جلد اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت میں 3 بڑے پارٹنر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں، یہ حکومت اچھا کرے گی تو سب کو کریڈٹ ہوگا۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اگر اتحادی حکومت اچھا نہیں کرے گی تو سب کو ڈس کریڈٹ ہوگا، مل کر سارے معاملات اچھے طریقے سے طے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اب توصرف 3 جماعتیں ہیں، میاں شہباز شریف نے 13جماعتوں کا اتحاد 16ماہ حکومت کی، ہم نے اگر کوشش کی ہے تو برا نہیں کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت بنانا چاہتی ہے تو بنالے، ہم نے کب روکا ہے وہ تو کہتے ہیں ہم نے کسی سیا سی جماعت سے بات نہیں کرنی اور نہ کسی کے ساتھ بیٹھنا، ان کی سیاست علیحدہ ہے، میرا ذاتی موقف ہے، پی ٹی آئی ایک بڑافتنہ ہے یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عام آدمی کو بھی نظر آنا شروع ہوگیا ہے کہ وہ حادثہ کوئی زیادہ دور نہیں۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے کوئی فاصلہ اختیار نہیں کیا، اب تک پنجاب اور وفاقی حکومت کیلئے جو مذاکرات میں جو بھی فیصلے ہوئے، وہ ان کی رضامندی سے ہوئے۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ اتحادی حکومت بنانے، چلانے اور مذاکرات کرنے میں شہباز شریف مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہماری موجودگی میں مشورے کئے بعد کہا ایسی صورتحال میں شہباز شریف بہتر کام کرسکتے ہیں، ن لیگ قائد کہہ چکے ہیں کہ میری رہنمائی ن لیگی صدر کو حاصل رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر بلو چستا ن پر را بطے میں مولا نا نے دیر نہ کی ہو تی تو ہم ضرور کو شش کرتے ، مولانا فضل الرحمان کو ہم منانے کی بھرپورکوشش کرینگے امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے اور وہ بھی حکومت کا حصہ ہونگے ۔






