بجلی چوری کرنا قومی جرم ہے اس پر ملکر کام کرنا ہوگا،وزیر قانون

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ چین کے توسط سے ایٹمی توانائی کے پلانٹس مزید لگائے گئے ہیں،ہمیں بجلی چوری اور عدم ادائیگی سے جان چھڑانی ہے حالیہ چند ماہ میں 22 فیصد بجلی مہنگی جبکہ 78 سستے ذرائع سے بنائی گئی انرجی کا 19 فیصد نیوکلئیر انرجی سے پیدا ہورہی ہے۔بجلی چوری کرنا قومی جرم ہے اس پر مل کر کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے ہوئے کیا اجلاس میں وزیر قانون نے صدر پاکستان کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کر دیں ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ کل انرجی کا 19 فیصد نیوکلئیر انرجی سے پیدا ہورہی ہے۔بجلی چوری کرنا قومی جرم ہے اس پر مل کر کام کرنا ہوگا۔رکن اسمبلی نعیمہ کشور و دیگر نے سستے ذرائع کی بجائے مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا اس پر وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ سردیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے سستی پن بجلی کی پیدوار کم ہو جاتی ہے، ماضی میں جنوب سے شمال کی طرف ترسیلی نظام پر دباؤ آنے کے باعث بلیک آؤٹ بھی آئے،مستقبل قریب میں پن بجلی کے دو بڑے منصوبے شروع کئے جائیں گے،لائن لاسز اور بجلی چوری کے خلاف ایک بڑی مہم پچھلے آٹھ مہینوں سے شروع ہے، رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ یہ ایوان سولر انرجی پر چل سکتا ہے تو ملک کیوں نہیں شمسی توانائی پر جا سکتا، اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے توسط سے ایٹمی توانائی کے پلانٹس مزید لگائے گئے ہیں،ہمیں بجلی چوری اور عدم ادائیگی سے جان چھڑانی ہیحالیہ چند ماہ میں 22 فیصد بجلی مہنگی جبکہ 78 سستے ذرائع سے بنائی گئی صارفین کیلئے مہنگی بجلی کی لائن لاسز اور بجلی چوری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں