سبی(آوازٹائمز)بلوچستان کے شہر سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ انتظامیہ کے مطابق فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے






