کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)وزیرعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سماجی رابطے ویب سایٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوامی منصوبوں کا افتتاح اب عوام کرینگے سکول ہو یا کالج، ہسپتال ہو یا کھیل کا میدان، ہیلتھ کارڈ ہو یا گرین بس کا منصوبہ یہ سب عوام کے اپنے پیسے ہیں انہوں نے کہاہے کہ ان منصوبوں کا کریڈٹ لینے یا دینے کیلئے افتتاحی تقاریبات پر وسائل ضائع نہیں کرینگے بلوچستان کے سرکاری اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں سے سکول کا افتتاح کرائیں گے بلوچستان سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج غریب مریضوں سے اسپتالوں کا افتتاح کرائینگے پبلک ٹرانسپورٹ میں دھکے کھانی والی بہن بیٹیوں سے گرین بس سروس کا افتتاح کروایا جائے گایہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کو ہی کریڈٹ جائے۔ ہمارا کام انکے پیسے کا صحیح استعمال کرنا ہے






