بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کا باقاعدہ اعلان اگلے 36 گھنٹوں تک کر دیا جائے گا

اسلام آباد:بلوچستان کے وزیر اعلی کا باقاعدہ اعلان اگلے 36 گھنٹوں تک کر دیا جائے گا،ن لیگ کوشراکت اقتدار میں سپیکر اور سینئر وزیر دیا جائے گا۔اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائدین نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے الگ الگ بھی ملاقات کی۔پارٹی قائدین نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سیوزارت اعلیٰ کے لیے 3مخلتف ناموں پر تجاویز بھی مانگیں۔ پارٹی قیادت نے بلوچستان پر حکومت سازی پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔ دونوں پارٹیوں کو ایک جتنی صوبائی وزارتیں دیں جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں