کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کے وسائل سے عوامی منصوبے بنائے جاتے ہیں اور ان منصوبوں کا کریڈٹ کسی اور کا نہیں صرف عوام کا ہے عوامی نوعیت کے منصوبوں کی افتتاحی تقاریب کا انعقاد وسائل وقت اور سرکاری مشینری کا اصراف ہے منصوبوں کے افتتاح کی پبلیسٹی اور تصاویر سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا وزیر اعلیٰ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور سرکاری حکام کو سرکاری منصوبوں کے سنگ بنیاد یا افتتاحی تقاریب کے انعقاد سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ظاہری نمود و نمائش کی بجائے بنیادی مسائل کا حل اہم ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ترقیاتی عمل کے ثمرات عوام تک پہنچائیں ترقیاتی منصوبے عوام کا حق ہیں ہم ان پر کوئی احسان نہیں کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام کا فوری آغاز کیا جائے تاہم اس پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد نہ کیا جائے۔






