راولپنڈی‘گوجرانوالہ،سیالکوٹ (آوازٹائمز)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جدید جنگ میں ٹیکنالوجی، تیز فیصلہ سازی، درستگی اور صورتحال سے باخبر رہنا ناگزیر ہے،پاکستان آرمی اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاروں پر بریفنگ دی گئی۔فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فارمیشن کی اعلی پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل جنگی تیاری کی تعریف کی اور کہا کہ جدید جنگ میں ٹیکنالوجی، تیز فیصلہ سازی، درستگی اور صورتحال سے باخبر رہنا ناگزیر ہے۔ فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی سے غیر متزلزل وابستگی کو سراہا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نتیجہ خیز سخت تربیت پر خصوصی زوردیا اورکہا کہ پاکستان آرمی اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔دشمن کی ہائبرڈ جنگ، انتہاپسند نظریات اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور توجہ جاری ہے۔گوجرانوالہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور کمانڈر گوجرانوالہ نے استقبال کیا






