حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) حب بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کا احتجاج، پولیس کے داخلے پر سخت پابندی حب بار ایسوسی ایشن کے صدر حمل خان مری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلاء نے احتجاجاً ڈسٹرکٹ کورٹ حب کے مرکزی گیٹ پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔ اس موقع پر وکلاء نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں کسی بھی پولیس اہلکار کے داخلے پر سخت پابندی عائد کر دی۔وکلاء کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران عدالت کے داخلی راستے پر وکلاء موجود رہیں گے اور پولیس اہلکاروں کو عدالت کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حب بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کے باعث عدالتی امور اور سائلین کی آمدورفت بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔صدر حب بار ایسوسی ایشن حمل خان مری ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔






