حب گڈانی کے ساحل پر ایکسائز کی بڑی کارروائی، ایک ٹن 13 کلو آئس برآمد

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ساؤتھ زون بلوچستان نے گڈانی کے ساحلی علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1013 کلوگرام خالص آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کرلی حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 74 ارب روپے بنتی ہےڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ساؤتھ زون بلوچستان محمد زمان خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کامیاب کارروائی سے منشیات فروش مافیا کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کے وژن کے مطابق ڈرگ فری بلوچستان اور ڈرگ فری پاکستان کے لیے منشیات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی.
محمد زمان خان کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران ساحلی پٹی سمیت مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1,638 کلوگرام آئس، 620 کلوگرام چرس اور 27,543 بوتلیں و کین غیر ملکی شراب و بیئر برآمد کیے گئے، جن کی بین الاقوامی مالیت تقریباً 133.56 ارب روپے بنتی ہے.
ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ محکمہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن مزید مؤثر بنائے گا نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے اور ملکی ساحلی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں