حیدرآباد، کرائم کنٹرول کے حوالے سے موثر نظام بنایا جائے، ایس ایس پی

حیدرآباد(کرائم بیوروچیف/حامد علی) میٹنگ میں SP ہیڈکوارٹر شاہنواز میمن، ASP کینٹ علینہ راجپر، تمام ڈی ایس پیز و انچارجز 15، RRF حیدرآباد، ریڈر SSP حیدرآباد انسپیکٹر اشفاق بھٹی، انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول سب انسپیکٹر قاضی معین، ہیڈ کلرک جاوید دایو، شیٹ کلرک نوید سمیجو و دیگر موجود تھے

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے SSP حیدرآباد نے کہا کہ موجودہ صورتحال کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی کیساتھ پولیس نفری کا موثر انداز میں استعمال عین ضروری ہے اس ضمن میں تھانہ جات کی نفری کے علاؤہ مددگار 15 کینٹ، قاسم آباد، سٹی، RRF حیدرآباد اور ایگلیٹ فورس کے جوانوں کی چیک اینڈ بیلنس انکی تعیناتی بے حد ضروری ہے، اس حوالے سے آپ تمام ڈی ایس پیز صاحبان کو ہدایات جاری کی جاتی ہے کہ ان نفری کی موثر اور مثبت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول SIP قاضی معین اور دیگر انچارجز کی معاونت سے نفری کو زیر استعمال لائیں، جیسا کہ آپ تمام کو واضح ہے کہ مددگار 15، RRF حیدرآباد اور ایگلیٹ فورس تھانہ فورس کی معاونت کیلئے قائم کی گئی ہیں تاکہ شہر بھر میں کرائم کو کنٹرول میں رکھا جاسکے اس لیے ایسا میکانزم قائم کریں کہ اس نفری کو ایسے مقامات پر تعینات کیا جائے جہاں انکی زیادہ ضرورت ہے، انکی پیٹرولنگ کو روانہ کی بنیاد پر چیک کرنا ڈی ایس پیز صاحبان کی ذمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں