خیبر (روزنامہ آواز ٹائمز) جمرود ملاگوری مراد ڈھنڈ ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے۔ پولیس کے مطابق جمرود ملاگوری مراد ڈھنڈ ڈیم میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک بچے کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔






