اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے،یقینی بنائیں گے کہ وفاقی حکومت کے صحت و تعلیم کے منصوبوں سے خیبر پختونخوا کے عوام بھرپور مستفید ہوں،خیبر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض اور لیپ ٹاپس فراہم کریں گے،خیبر پختونخوا کے کسانوں کو معیاری بیج اور برقت کھاد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگی قیادت نے ملاقات کی۔،خیبر پختونخوا کے آئندہ انتخابات پر تفصیلی مشاورت بھی گفتگو کا حصہ رہی،شرکاء نے وزیرِ اعظم کو بجٹ 2023-24 میں خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے اقدامات کی شمولیت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ خیبر پختونخوا کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے،گزشتہ حکومت نے خیبر پختونخوا کی ترقی کو یکسر نظر انداز کیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ بجٹ 2023-24 میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات شامل کئے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ یقینی بنائیں گے کہ وفاقی حکومت کے صحت و تعلیم کے منصوبوں سے خیبر پختونخوا کے عوام بھرپور مستفید ہوں،خیبر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض اور لیپ ٹاپس فراہم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے کسانوں کو معیاری بیج اور برقت کھاد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے،سرحدی اضلاع میں تجارت میں سہولت فراہم کرکے لوگوں کی معاشی مشکلات دور کریں گے۔






