پشین(آوازٹائمز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار امجد خان ترین کے زیر صدارت پشین تحصیل پشین کاماہانہ اجلاس کلی ڈب خانزئی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام علاقائی سیکرٹریز نے 2دسمبر خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے جلسے کے لئے تیاریوں کی رپورٹ پیش کی اور پارٹی رہنماؤں نے جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔اجلاس میں ضلعی صدر عمر خان ترین نے تمام علاقائی یونٹوں کو ہدایت کی کہ 2دسمبر جلسے کے لئے ٹرانسپورٹ،وال چاکنگ اورہر گھر پر پارٹی جھنڈے لگانے کا بر وقت اہتمام کریں۔ انہوں مزید کہا کہ موجودہ فارم47 حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اس کی روک تھام کے لئے ملکی سطح پر بنائے گئے الائنس جو تحریک تحفظ آئین پاکستان جس کی صدارت پارٹی چیئرمین جناب محمود خان آچکزئی کررہے ہیں اس الائنس کے تمام فیصلوں کے پارٹی کارکن پابند رہے۔ عمر خان ترین نے بی آر ایس پی تمام آفیسرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پی کے تمام پروجیکٹ کو ایک جعلی ایم پی اے کے کہنے پر تقسیم کسی صورت قبول نہیں او ہر یونین کونسل میں ہمارے کارکن اس غلط تقسیم کی روک تھام کریگی۔اجلاس سے تحصیل صدر حاجی عصمت کمالزئی نے پارٹی کے ضلعی و صوبائی رہنماؤں کو یقین دلایا کہ 2 دسمبر خان شہید عبدالصمد خان آچکزئی جلسے کیلئے دن رات ایک کرکے تحصیل پشین کے ہزاروں کارکنوں کا جلوس نکالینگے اور جلسے کی کامیابی کے بھرپور کوشش کرینگے۔اجلاس سے ضلعی اطلاعات سیکرٹری کاکاشفیع ترین نے تمام کارکنوں کو 2 دسمبر جلسے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔صدارتی خطاب میں سردار امجد خان ترین نے ملکی حالات سیاسی صورتحال علاقائی پسماندگی،امن وامان،مہنگائی کی صورتحال پر فارم47 حکومت میں شامل تمام جعلی نمائندہ گان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری کرنے والے نمائندگان نے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ تمام وطن کو بلا معاوضہ فروخت کیا ہے۔ بعض علماء مساجد میں لاکر ان جعلی نمائندگان سے خطاب کراتے ہیں جس پر افسوس کیا جاسکتا ہے۔ سردارامجد خان ترین آخر تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام کارکنوں سے 2 دسمبر جلسے کے لئے مزید کمپین تیز کرانے کی ہدایت کی۔دریں اثناء تحصیل حرمزئی میں 2 دسمبر جلسے کے لئے ایک اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر عبدلمناف ایڈوکیٹ منعقدہو۔ پارٹی کارکنوں کو جلسے کی کامیابی کیلئے ہدایت کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے یوم سیاہ منانے،پشین بازار، سرانان بازار، خانوزئی بازار، منزری بازار اور ضلع کے دیگر دیہاتوں میں جمعہ نماز کے بعد احتجاج ریکارڈ کیاگیا۔کارکنوں نے پلے کارڈز بنائے کالے جھنڈے اور تمام کارکنوں نے اپنے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر شدید نعرہ بازی کی۔26ویں اور 27ویں ترامیم کی شدید مخالفت کی اور نعرے لگائے کہ ایسے دستور کو صبح بے نورر کومیں نہیں مانتا میں نہیں جانتا۔جمہوریت زندہ آباد۔آمریت مردہ آباد۔عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کریں۔






