دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف پوری قوم کو ایک پیج پر لیکر آئینگے، سراج الحق

راولپنڈی / اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 10 فروری سے عوام کے مینڈیٹ کی ڈکیتی پر سراپا احتجاج ہے اور بڑی تحریک کا اعلان کر چکی ہے جو ممبر پارلیمنٹ اس ایوان میں آنے والوں کو جعلی سمجھتے ہیں وہ اپنی رکنیت چھوڑ کر ہماری احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں تاکہ ان کی بات میں وزن پیدا ہو۔ وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ جن کا منڈیٹ چوری کیا گیا ہے وہ شور بھی نہ مچائیں اور خاموش رہیں۔ اس پر خاموش نہیں رہیں گے دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف پوری قوم کو ایک پیج پر لے کر آئیں گے۔وزیر اعظم بتائیں کیا دھاندلی کے ذریعہ الیکشن چوری کرنے کے بعد میثاق معیشت اور میثاق مفاہمت ہو سکتا ہے؟ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس الیکشن 2024 نے دھاندلی میں 2018 کے الیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عوام نے انتخابی دھاندلی کے خلاف فردجرم عائد کر دی ہے۔ پہلے ووٹ اب نتائج چوری ہوتے ہیں فارم 45والے سڑکوں پر، فارم 47والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں۔پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور کرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ملک میں استحکام لانا ہے توتمام ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں بندوق، ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، تمام حکومتوں نے کشمیر کو انڈیا کے حوالے کر کہ اس کے قبضے کو قبول کرتے ہوئے ایل او سی کو مستقل بارڈر بنانے کی طرف پیش قدمی کی ہے ایل او سی پر باڑ لگاتے ہوئے ہماری حکومت نے انڈیا کو منع کیوں نہیں کیا؟یہ عالمی ایجنڈا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی مرکزی شوری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان،ڈاکٹر خالد محمود،رشید ترابی اور دیگر قیادت بھی موجود تھی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگاجعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے الیکشن میں نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں ہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے، سب کو حقیقت کا ادارک ہے جماعت اسلامی دس فروری سے آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کررہی ہے اور ہم پہلے دن سے ہی یہ مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر فئیر اینڈ فری الیکشن کروانے میں مکمل ناکام ہوا ہے اس لیے وہ قوم سے معافی مانگتے ہوئے استعفیٰ دیں۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوامسئلہ جیت ہارکا نہیں،ووٹ کے تقدس کی پامالی کاہے۔عوام کے حقوق کے لیے چوکوں چوراہوں میں جدوجہد جاری رہے گی اور ایک تحریک میں زبردست تیزی لائیں گے وزیر اعظم صرف شور کی نہیں بہت زیادہ شور کی توقع رکھیں یہ دھاندلی کے خلاف شور اب ان کو چین نہیں لینے دیں گا جماعت اسلامی پوری قوم کی قیادت کرئے گی امیر جماعت نے گذشتہ حکومتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہکشمیر میں لاکھوں لوگوں نیقربانیاں دی اور ہزاروں افراد نے جام شہادت نوش کیا ہے ان سب کا واحد مقصد بھارت سے آزادی حاصل کرنا ہے آج بھی کشمیر میں شہدائ کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں دفن کر رہے ہیں کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی لگائی گئی اس کے دفاتر اور اداروں کو بند کیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں جماعت اسلامی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور صبح آزادی تک ان کے ساتھ رہے گے۔اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں