دہشتگردی کے خاتمے میں خفیہ اداروں کے کردار کی معترف ہوں، مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر غور کرنا ہوگا ،دہشتگردی کے خاتمے میں خفیہ اداروں کے کردار کی معترف ہوںپاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی کردار بہترین رہا ہے ،دہشتگردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے ،9مئی کو جو ہوا ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ، عسکری تنصیبات پر حملہ کرکے دنیا کو کیا پیغام دیا گیا ،دہشتگردی کیخلاف شہداء کی قربانیاں پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں ،کور کمانڈر سے پہلے بھی ملاقات ہوئی تھی ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں ، اے پی ایس واقعہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنا جسے پوری دنیا میں سراہا گیا ،شہداء کے لواحقین کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے ،پرامن پاکستان کے پیچھے شہداء کی قربانیاں ہیں جنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جنوبی پنجاب میں سرگرم گینگز کے پاس جدید اسلحہ ہے مگر ان کیخلاف ہر ضرور کارروائی ہوگی،بلوچستان میں دہشتگردی کا سامنا ہے ، مذہبی شدت پسندی کا بھی سامنا ہے ، افغانستان سے آیا اسلحہ بھی امن وامان کی خرابی میں بڑا مسئلہ ہے ،بارڈر سمگلنگ کے باعث بھی کافی نقصان ہورہا ہے اس کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کرنا ہونگے ۔لاہور میں پہلے اپیکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خفیہ اداروں کی معترف ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں قابل فخر ہیں، شہدا کے لواحقین کا جذبہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، سانحہ اے پی ایس کے بعد بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان کی سب نے تعریف کی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے، جنوبی پنجاب میں گینگز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، ایک سیاسی جماعت نے حساس تنصیبات پر حملے کرکے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ٹیم کی طرح کام کرنا ہے ،دہشتگردی کے سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، کہ پْرامن پاکستان کے پیچھے شہداء کی قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائ کے لواحقین کا جذبہ دیکھ کر دل خوش ہوگا ،میں انہیں بھی سراہتی ہوں، کہ چکوال میں شہید کیپٹن کے گھر گئی تو اہل خانہ کے ا?نسو نہیں دیکھے جارہے تھے، اے پی ایس کے بعد بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کو سراہا گیا، ہم نے نیشنل ایکشن پلان کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی معترف ہوں، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد ہونا چاہئے۔مریم نواز نے کہا ہمیں کپیسٹی بلڈںگ کی طرف جانا ہے ، جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ کے پاس جدید اسلحہ ہے، ہم جرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے بھی اقدام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کو سیاسی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین کی جانب سے ملٹری تنصیبات پر حملے کئے گئے ، میں اس جماعت کا نام نہیں لینا چاہتی، سیاسی فاشزم بھی دہشتگردی کی شکل اختیار کرچکا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے، اسی وجہ سے اس منصوبے کو نشانہ بنایا گیا، جب پاکستان کی بات ہوتی ہے تو ہمارے نظریات پیچھے چلے جاتے ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ امن وامان ہے، صوبے کے سرحدی علاقوں میں چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ْ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں