کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے خود کش دھماکے میں پولیس اہلکار کی شہادت اور ایک خاتون اہلکار کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا اور سیکیورٹی فورسز کو مرعوب کرنا ہے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے وزیراعلی نے کہا کہ ترقی کا عمل جاری رکھ کر عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔ سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلہ کو پست نہیں کیا جا سکتاان کا کہنا تھا کہ مکران کے باشعور عوام ترقی مخالف عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے شہید اہلکار کے خاندان سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔






